7 ستمبر 2026 - 17:56
ایران جنگ میں مارے گئے امریکی فوجی کے خاندان کو پینٹاگون کا معاوضے سے انکار

ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی میں مارے گئے ایک امریکی پائلٹ کی بیوہ نے اپنے بیان مین کہا  ہے کہ پینٹاگون نے انہیں جنگ سے متعلق بعض مالی مراعات دینے سے انکار کردیا،

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی میں مارے گئے ایک امریکی پائلٹ کی بیوہ نے اپنے بیان مین کہا  ہے کہ پینٹاگون نے انہیں جنگ سے متعلق بعض مالی مراعات دینے سے انکار کردیا، جس کی وجہ امریکی کانگریس کی جانب سے ایران کے خلاف باضابطہ جنگ کا اعلان نہ کرنا بتایا گیا۔

امریکی فضائیہ کے 33 سالہ پائلٹ میجر کلینر مارچ میں مغربی عراق میں ایک KC-135 ٹینکر طیارہ گرنے کے واقعے میں ہلاک ہوئے تھے۔ ان کی اہلیہ کے مطابق حکام نے ابتدائی طور پر بتایا کہ وہ اور ان کے تین کمسن بچے بعض جنگی مراعات کے اہل نہیں۔

بعد ازاں معاملہ سوشل میڈیا پر اٹھنے کے بعد امریکی فضائیہ نے مؤقف تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ خاندان کو ابتدائی طور پر غلط معلومات دی گئی تھیں۔ فضائیہ کے مطابق کلینر کی آخری تنخواہ میں 225 ڈالر کا جنگی الاؤنس اور جنگی علاقے سے متعلق ٹیکس چھوٹ شامل تھی۔

متاثرہ فوجی کی اہلیہ نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کو سرکاری اصطلاحات اور پیچیدہ بیوروکریسی میں الجھ کر اپنے بنیادی حقوق ثابت کرنے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق بعض دیگر امریکی فوجیوں کے خاندانوں نے بھی پینٹاگون پر الزام لگایا ہے کہ ایران کے ساتھ لڑائی میں فوجیوں کو پہنچنے والے شدید زخموں اور ہلاکتوں کی شدت کو کم ظاہر کیا جا رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha